ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا نے بی جے پی سے کہا، 2014 کے انتخابی وعدوں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں

شیوسینا نے بی جے پی سے کہا، 2014 کے انتخابی وعدوں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں

Tue, 12 Mar 2019 23:47:23    S.O. News Service

ممبئی ،12 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوسینا نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو وادی کشمیر میں امن اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر 2014 میں کئے گئے انتخابی وعدوں کو لے کر لوگوں کے سوالات کا سامنا کرنے کے لئے اب تیار ہو جانا چاہئے۔پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک وہ اپنے ’من کی بات‘ رکھ رہے تھے لیکن 23 مئی کو لاکھوں ’من کی بات‘سامنے آئے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی تک سات مراحل میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔شیوسینا نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ لوگوں کو بہت دنوں تک بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔لوگوں کے پاس بھی سوالات ہیں اور وہ ووٹ کے ذریعے جواب مانگتے ہیں۔ادھو ٹھاکرے قیادت پارٹی نے کہا کہ وادی کشمیر میں امن کا ماحول پیدا کرنے اور رام مندر کی تعمیر سے متعلق وعدے کرکے 2014 میں بی جے پی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔پارٹی نے کہاکہ تاہم دونوں ہی مسئلے 2019 میں بھی حل طلب ہی ہیں۔لوگ جب اس پر سوال پوچھیں گے تو ان کاجواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔شیوسینا مرکز اور مہاراشٹر دونوں میں ہی بی جے پی کی اتحادی ہے۔شیوسینا نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں انتخابات میں وی ایم کے استعمال کو لے کر بھی شک ہے۔شیوسینا نے پوچھاکہ وی ایم پر اتنا زور کیوں، جب دیگر ممالک نے اس کی ناقص نوعیت کو دیکھ کر ان کا استعمال بند کر دیا ہے؟۔
 


Share: